QR CodeQR Code

سیاست میں ایک دوسرے کو ووٹ کے ذریعے ہرایا جاتا ہے

نون لیگ اپنی طرز سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرے، فواد چوہدری کا مشورہ

17 Mar 2023 18:35

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کچھ پتہ ہی نہیں، نون لیگی چیف آرگنائزر نے آج پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنی طرز سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرنے کا مشورہ دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو کچھ پتہ ہی نہیں، نون لیگی چیف آرگنائزر نے آج پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کو ووٹ کے ذریعے ہرایا جاتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ جو پارٹی آپ کی مخالف ہے، اُسے ختم کر دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنے پہلے الیکشن میں صرف 14 سیٹیں لیں، جبکہ اگلے انتخابات میں وہ ملک کی وزیراعظم بن گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے غلط فیصلے کیے، جس کی وجہ سے اُن کی یہ حالت ہوگئی ہے، مشورہ ہے کہ نون لیگ اپنی سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرے۔


خبر کا کوڈ: 1047237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047237/نون-لیگ-اپنی-طرز-سیاست-اور-اندرونی-گروپنگ-پر-غور-کرے-فواد-چوہدری-کا-مشورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org