0
Friday 17 Mar 2023 18:35
سیاست میں ایک دوسرے کو ووٹ کے ذریعے ہرایا جاتا ہے

نون لیگ اپنی طرز سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرے، فواد چوہدری کا مشورہ

نون لیگ اپنی طرز سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرے، فواد چوہدری کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنی طرز سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرنے کا مشورہ دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو کچھ پتہ ہی نہیں، نون لیگی چیف آرگنائزر نے آج پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کو ووٹ کے ذریعے ہرایا جاتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ جو پارٹی آپ کی مخالف ہے، اُسے ختم کر دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنے پہلے الیکشن میں صرف 14 سیٹیں لیں، جبکہ اگلے انتخابات میں وہ ملک کی وزیراعظم بن گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ نے غلط فیصلے کیے، جس کی وجہ سے اُن کی یہ حالت ہوگئی ہے، مشورہ ہے کہ نون لیگ اپنی سیاست اور اندرونی گروپنگ پر غور کرے۔
خبر کا کوڈ : 1047237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش