QR CodeQR Code

عام آدمی کا پاکستان الگ اور عمران خان کا الگ ہے

بدترین ڈکٹیٹر اور انتہاء پسند عمران خان آر ایس ایس کے راستے پر چل رہے ہیں، سعد رفیق

17 Mar 2023 21:48

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ریاست سے بالاتر ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں، عمران خان پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بدترین ڈکٹیٹر اور انتہاء پسند عمران خان آر ایس ایس کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنماء نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ریاست سے بالاتر ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں، عمران خان پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اس وقت دو پاکستان ہیں، عام آدمی کا پاکستان الگ اور عمران خان کا الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے بچے کو معلوم ہے کہ عمران خان نے توشہ خان سے کیا کیا چوری کیا، ہم بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، لیکن کبھی رونا دھونا نہیں ڈالا، عمران خان کو ہر صورت عدالت میں جانا پڑے گا، بہتر ہے کہ اچھے طریقے سے چلیں۔


خبر کا کوڈ: 1047239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047239/بدترین-ڈکٹیٹر-اور-انتہاء-پسند-عمران-خان-ا-ر-ایس-کے-راستے-پر-چل-رہے-ہیں-سعد-رفیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org