QR CodeQR Code

عدالتی منتقلی کا فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا

توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل

17 Mar 2023 23:16

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایف 8 کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کر دیا۔ عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر 1 میں ہوگی، عمران خان کیجانب سے کیس مقامی عدالت سے منتقلی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ میں فوجداری کارروائی کیس کی سماعت اب جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔ چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کر دیا۔ عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر 1 میں ہوگی۔ عمران خان کی جانب سے کیس مقامی عدالت سے منتقلی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ عدالتی منتقلی کا فیصلہ سکیورٹی محفوظ بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047240/توشہ-خانہ-کیس-کی-سماعت-ایف-ایٹ-کچہری-سے-جوڈیشل-کمپلیکس-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org