QR CodeQR Code

دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت و تسلیت پیش خدمت

علامہ ناصر عباس جعفری کا وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے انکے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

18 Mar 2023 00:12

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی خط میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ آپکے برادر محترم کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، بھائی کا فراق یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، ایسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہو جانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک غم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی خط میں انہوں نے کہا کہ آپ کے برادر محترم کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، بھائی کا فراق یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، ایسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہو جانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک غم ہے، تاہم حکم ربانی سے مفر بھی تو نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت و تسلیت پیش خدمت ہے۔ دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کے برادر مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا ہو۔ آمین


خبر کا کوڈ: 1047243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047243/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-وفاقی-وزیر-انسانی-حقوق-ریاض-پیرزادہ-سے-انکے-بھائی-کے-انتقال-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org