0
Friday 17 Mar 2023 22:09
عمران خان کا ایجنڈا پاکستان اور آئین پاکستان کے نظریئے کیخلاف ہے

جو حالات ہیں، شاید انتخابی مہم نہ چلا پاؤں، زمینی حقائق کو تو دیکھ لیں، فضل الرحمان

جو حالات ہیں، شاید انتخابی مہم نہ چلا پاؤں، زمینی حقائق کو تو دیکھ لیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو حالات ہیں، میں اپنے علاقے کو جانتا ہوں، شاید انتخابی مہم نہ چلا پاؤں، ہم جن حالات میں ہیں، زمینی حقائق کو تو دیکھ لیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کو صوبوں کی سطح پر تقسیم کرنے کی سازش کہاں ہوئی؟ ہمارے ادارے سپورٹ کیسے کر رہے ہیں؟ کہہ رہے ہیں کہ 90 روز آئین کا تقاضا ہے، مشرف کیلئے یہ تقاضا 90 دن کیوں نہیں تھا۔؟ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نہ کسی عدالت میں پیش ہو رہا ہے، نہ وارنٹ خاطر میں لا رہا ہے، عمران خان ملک کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر کار بند ہے۔

زمان پارک میں پولیس پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے گئے، عمران خان ملکی قوانین کا کھلے عام مذاق اڑا رہا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ یہودی لابی اور اہم شخصیات عمران خان کی حمایت پر متحرک ہیں، عمران خان غیر ملکی ایجنٹ ہے، عمران خان کا ایجنڈا پاکستان اور آئین پاکستان کے نظریئے کے خلاف ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف میدان جنگ میں ہیں، اس سوچ کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، ہم اپنے دین اور آئین کی حفاظت کر رہے ہیں، یہ جہاد سے کم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش