0
Saturday 18 Mar 2023 02:30
حکومت کیخلاف کئی مقامات پر صیہونیوں کے وسیع مظاہرے

نتن یاہو کی انتہاء پسند کابینہ کے متنازع اقدامات کے نتیجے میں صیہونی حکومت شدید اندرونی بحران کا شکار

حماس اور جہاد اسلامی کے پاس اسرائیل کا شکار کرنے کیلئے کافی وقت موجود
نتن یاہو کی انتہاء پسند کابینہ کے متنازع اقدامات کے نتیجے میں صیہونی حکومت شدید اندرونی بحران کا شکار
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کے آپریشنل کمانڈ اور ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے سابق سربراہ نے اپنی ریاست کو ایک لنگڑے جانور سے تعبیر کیا ہے۔ آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق صیہونی فوج کے آپریشنل کمانڈ کے سابق سربراہ اسرائیل زیو نے نتن یاہو کی انتہاء پسند کابینہ کے متنازع اقدامات کے نتیجے میں صیہونی حکومت میں اندرونی بحران کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی ریاست کو ایک ایسے لنگڑے حیوان سے تعبیر کیا، جو کبھی بھی دوسروں کا شکار ہوسکتا ہے۔ سابق صیہونی کمانڈر کا کہنا تھا کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں حماس اور جہاد اسلامی کو یہ اچھی طرح پتہ ہے کہ اُن کے پاس ایک لنگڑے حیوان میں تبدیل ہوچکے اسرائیل کا شکار کرنے کے لئے بقدر کافی وقت موجود ہے۔

اُدھر دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اسرائیل کی بگڑتی اندرونی صورتحال کے پیش نظر اپنے دورۂ جرمنی کو کئی گھنٹوں کے لئے مؤخر کر دیا۔ پروگرام کے مطابق نتن یاہو کو بدھ کے روز تین روزہ دورے پر جرمنی جانا تھا۔ صیہونی چینل کان نے نتن یاہو کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورۂ جرمنی میں تاخیر کا فیصلہ اسرائیل کی اندرونی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جسے صیہونی شہریوں کے مظاہروں اور فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ غاصب حکومت کی بڑھتی کشیدگی نے بحرانی بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے نتن یایو کی حکومت کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے کئی مقامات پر صیہونیوں کے وسیع مظاہرے ہو رہے ہیں، جن میں مظاہرین کی تعداد اب دو لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش