0
Saturday 18 Mar 2023 03:40
اسرائیل میں حالات خراب، سول نافرمانی کی اپیل

ہم ایک گہرے اور انتہائی خطرناک داخلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اسحاق ہرزوگ

اسرائیلیوں کے یہ مظاہرے عدالتی تبدیلی کیخلاف جاری ہیں
ہم ایک گہرے اور انتہائی خطرناک داخلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اسحاق ہرزوگ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت کی تاریخ کی انتہاء پسند ترین کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی، مقبوضہ فلسطین میں اس حوالے سے کشمکش اور اندرونی تنازعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین میں سول نافرمانی کی کال دی اور تمام آباد کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں کی مخالفت میں بغاوت اور سول نافرمانی کی شروعات کر دیں۔ ایہود باراک نے انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ، وزیر جنگ اور صیہونی حکومت کے پولیس چیف سے بھی کہا کہ وہ نتن یاہو کی طرف سے عدالتی نظام میں مجوزہ تبدیلیوں اور ان کی کابینہ کے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو روکیں۔

مقبوضہ فلسطین کے اندر کابینہ کے خلاف مظاہرے اور احتجاجی تحریکیں اپنے 10ویں ہفتے میں داخل ہوچکی ہیں۔ عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوں کے یہ مظاہرے عدالتی تبدیلی کے خلاف جاری ہیں، جس کی نتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کے نئے کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​اسرائیل کے ایسے موڑ پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے واپسی ناممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم ایک گہرے اور انتہائی خطرناک داخلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے تمام اسرائیلیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش