QR CodeQR Code

اسرائیل کے کھوکھلے ہونیکے بارے میں سید حسن نصرالله کا نظریہ حقیقت بن رہا ہے، صیہونی میڈیا

18 Mar 2023 04:40

صیہونی الیکٹرانک میڈیا نے سید حسن نصر الله کے 16 فروری کو کئے گئے خطاب پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حزب‌ الله کے سربراہ اسرائیل کی داخلی صورتحال پر بہت پُرسکون ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب صیہونی میڈیا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصرالله کا یہ نظریہ سچا ثابت ہو رہا ہے، جس میں انہوں  نے اسرائیل کو ایک کھوکھلی ریاست سے تعبیر کیا تھا۔ صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سید حسن نصرالله اسرائیل کی تازہ صورت حال پر کافی خوش دکھائی دیتے ہیں۔ کیونکہ اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے تشبیہ دینے کا ان کا نظریہ پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ یاد رہے کہ 25 مئی 2000ء کو صیہونی دشمن کے ہاتھ سے لبنانی علاقوں کی آزادی کے وقت حزب‌ الله کے سربراہ نے اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے بھی کمزور قرار دیا تھا۔ اس وقت سے یہ اصطلاح صیہونیوں کے دماغوں میں باقی ہے۔ عبرانی میڈیا میں سید حسن نصر اللہ کے ان الفاظ کی ایک مرتبہ پھر بازگشت سنائی دی، جب انہوں نے حال ہی میں "شہید قائدین" کے عنوان سے ایک برسی میں خطاب کیا۔

صیہونی اخبار ھاآرتص نے 24 فروری کو ایک کالم شائع کیا، جس میں حزب‌ الله کے سربراہ کی 16 فروری کو کی گئی ایک تقریر کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے ایک بار پھر اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے تعبیر کیا۔ ایک اور صیہونی نیوز پیپر نے اس تقریر کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ اس حالیہ تقریر نے اسرائیلی معاشرے میں ایک دفعہ پھر مکڑی کے جالے کی اصطلاح کو زندہ کر دیا ہے۔ قبل ازیں صیہونی الیکٹرانک میڈیا نے سید حسن نصر الله کے 16 فروری کو کئے گئے خطاب پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حزب‌ الله کے سربراہ اسرائیل کی داخلی صورت حال پر بہت پُرسکون ہیں۔ واضح رہے کہ سید حسن نصر الله نے 16 فروری کو خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو ایک بار پھر مکڑے کے جالے سے تعبیر کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1047270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047270/اسرائیل-کے-کھوکھلے-ہونیکے-بارے-میں-سید-حسن-نصرالله-کا-نظریہ-حقیقت-بن-رہا-ہے-صیہونی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org