0
Saturday 18 Mar 2023 04:39
شہر کے وارث زندہ متحد اور باشعور ہیں

آج کا جلسہ مخالفین کی آنکھوں سے نیند چھین لے گا، خالد مقبول

طاقت کا نہیں بلکہ غیرت کا مظاہرہ کر رہے ہیں
آج کا جلسہ مخالفین کی آنکھوں سے نیند چھین لے گا، خالد مقبول
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 39 ویں یوم تاسیس پر باغ جناح میں کیک کاٹا گیا اور آج شام جلسے کیلئے پنڈال سجا دیا گیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج کا جلسۂ عام مخالفین کی آنکھوں سے نیند چھین لے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر 12 بجتے ہی کیک کاٹا گیا، آتش بازی کا مظاہرہ ہوا، پارٹی ترانے پر کارکنان جھنڈے تھام کر جھومتے رہے۔ کنوینیئر (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آدھی رات کو شہر جاگ رہا ہے، جلسۂ عام سندھ کی سیاست کا فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتدار پر قابض دو فیصد اشرافیہ سے قبضہ چھڑوا کر 98 فیصد محکوم عوام کو بااختیار بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے جاگنے سے کئی لوگوں کی نیند اڑ جائے گی۔ خالد مقبول نے مزید کہا کہ یہ رات اس درد کا شجر ہے، جو ہم سے عظیم تر ہے، طاقت کا نہیں بلکہ غیرت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، شہر کے وارث زندہ، متحد اور باشعور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش