0
Saturday 18 Mar 2023 05:03
شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پرائیویٹ کمپنیوں، سکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑی کا ملکیتی ثبوت ساتھ رکھیں، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10 ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع فوری پکار 15 پر دیں۔
خبر کا کوڈ : 1047272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش