0
Saturday 18 Mar 2023 03:20
عدلیہ میں اسوقت عمران خان کے سہولتکار بیٹھے ہیں

عمران خان کو کان سے پکڑ کر آدھے گھنٹے میں باہر نکال سکتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

جب انصاف کا معیار مختلف ہوگا تو قانون کی حکمرانی کیسے آئے گی
عمران خان کو کان سے پکڑ کر آدھے گھنٹے میں باہر نکال سکتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اس وقت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سہولت کار بیٹھے ہیں، جن کو وہ ہینڈسم لگ رہا ہے، جب وہ گھر جاتے ہیں تو ان کے بچے کہتے ہیں کہ بڑا ہینڈسم ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی تاریخ پر عدالت نہیں آیا، یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کہ توشہ خانہ کا جواب نہ دینا پڑے، یہ رعایت ہر ملزم کو میسر نہیں ہوتی، یہ صرف ایک مخصوص لاڈلے کو میسر ہے، اس پر جتنے بھی مقدمات ہیں، وہ اپنی مرضی سے کورٹ آئے، وہ جتھا لے کر اندر گھس جائے، وہ گاڑی پر سوار یا پیدل آئے، یہ اس کی مرضی ہے، جب انصاف کا معیار مختلف ہوگا تو قانون کی حکمرانی کیسے آئے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ رٹ آف دی اسٹیٹ بالکل چیلنج ہوئی ہے، طاقتور اور کمزور کیلئے الگ، الگ قانون ہے، ہم نے فرد جرم بھی لگوائیں، جیلوں میں گئے، مقدمات بھی بھگتے، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف پر روزانہ کی بنیاد پر نیب میں مقدمہ چلایا گیا، پاکستان کی تاریخ میں کوئی مقدمہ نہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر چلا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو گرفتار کرنا بہت آسان ہے، لیکن اگر کوئی جانی نقصان ہو جائے تو کون ذمہ دار ہوگا، ہم تو عمران خان کو کان سے پکڑ کر آدھے گھنٹے میں باہر نکال سکتے ہیں، لیکن شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں اور ہم کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 1047274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش