QR CodeQR Code

مالی بحران، گلگت بلتستان میں ٹینڈرز روکنے، ترقیاتی عمل کو سست کرنے کا حکم

18 Mar 2023 05:33

ملک میں بدترین مالیاتی بحران کا اثر گلگت بلتستان پر سب سے زیادہ پڑنے لگا ہے۔ فنڈز کی کمی کے باعث اہم منصوبوں کے ٹینڈر روکنے کے ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کو سست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں بدترین مالیاتی بحران کا اثر گلگت بلتستان پر سب سے زیادہ پڑنے لگا ہے۔ فنڈز کی کمی کے باعث اہم منصوبوں کے ٹینڈر روکنے کے ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کو سست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے حکم پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے 4 محکموں کے سیکریٹریز کے نام پر جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی پی 23-2022ء کا نفاذ اور ترقیاتی عمل کو سست کیا جائے۔ خط میں سیکرٹری تعلیم، تعمیرات، واٹر اینڈ پاور اور ایل جی اینڈ آر ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالیاتی رکاوٹوں اور فنڈز کی کمی کے پیش نظر ترقیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

 
 موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی سکیموں کو سست کر دیا جائے، تاکہ فنڈز کی فراہمی میں بہتری آنے تک مزید مالی ذمہ داریاں پیدا نہ ہوں۔ اس لئے محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمانہ ترقیاتی ورکنگ کمیٹیوں (DDWC) کی میٹنگیں نہ بلائیں اور اگلی ہدایت تک ٹینڈرز کو روکیں۔ اگر اب سے کوئی غیر واجبی ذمہ داریاں پیدا ہوتی ہیں تو متعلقہ سیکرٹری یا پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1047275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047275/مالی-بحران-گلگت-بلتستان-میں-ٹینڈرز-روکنے-ترقیاتی-عمل-کو-سست-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org