جی بی پولیس کے 2 سو اہلکار زمان پارک میں تعینات ہیں، امجد حسین ایڈووکیٹ
18 Mar 2023 05:42
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کو اسلحہ، آنسو گیس اور آنسو گیس سے بچاو کے ماسک اور جیمر گاڑیوں سمیت بنی گالہ میں بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ قائدِ حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سابق آئی جی اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ کی ملی بھگت سے جی بی پولیس کے تقریباً 200 جوان غیر سرکاری طور پر زمان پارک میں ڈیوٹی پر مامور کئے ہوئے ہیں۔ نئے آئی جی پولیس اس معاملے کی چھان بین کریں۔ گلگت بلتستان پولیس کو اسلحہ، آنسو گیس اور آنسو گیس سے بچاو کے ماسک اور جیمر گاڑیوں سمیت بنی گالہ میں بھی تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پولیس جوان وزیر اعلیٰ اور وزراءکی سیکورٹی کے علاوہ ہیں جنہیں غیر قانونی طور پر وہاں تعینات کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1047276