QR CodeQR Code

یوکرین کو (کوب) ایئر ڈیفنس سسٹم بھی دینگے

پولینڈ اور سلوواکیہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرینگے

18 Mar 2023 05:37

پولش صدر نے وارسا میں چیک ریپبلک کے صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک یوکرین کی انسانی اور عسکری طور پر معاونت کیلئے تیار ہیں، پولینڈ یوکرین کو 4 مگ 29 طیارے جبکہ سلوواکیہ یوکرین کو 13 مگ 29 لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ پولینڈ اور سلوواکیہ نے یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ پولینڈ نیٹو کا پہلا رکن ملک ہوگا، جو یوکرین کو 4 مگ 29 طیارے فراہم کرے گا۔ پولش صدر آندرزیج دودا نے کہا کہ یہ لڑاکا طیارے سابق جرمن ڈیموکریٹک ریپبلک سے لیے گئے تھے، انہیں سروس کے بعد یوکرین کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولش فضائیہ اب تک مگ 29 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے وارسا میں چیک ریپبلک کے صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک یوکرین کی انسانی اور عسکری طور پر معاونت کیلئے تیار ہیں۔

دوسری طرف سلوواکیہ نے بھی یوکرین کو 13 مگ 29 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سلوواکیہ کے وزیراعظم ایڈورڈ ہیجر نے کیا، انہوں نے کہا کہ یوکرین کو (کوب) ایئر ڈیفنس سسٹم بھی دیں گے۔ سلوواکیہ کے وزیر دفاع یروسلاف ناد کا کہنا تھا کہ کیف کو دو ہفتے میں لڑاکا طیارے دے دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1047277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047277/پولینڈ-اور-سلوواکیہ-یوکرین-کو-لڑاکا-طیارے-فراہم-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org