0
Saturday 18 Mar 2023 09:25

وی آئی پیز کیلئے ایئر پورٹس پر اہم ترین سہولت ختم کر دی گئی

وی آئی پیز کیلئے ایئر پورٹس پر اہم ترین سہولت ختم کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے سمگلنگ روکنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔ اہم شخصیات کا ایئر پورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ایئرپورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگا دی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلیٰ شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا۔
 
ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے سمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس کے تدارک کیلئے ایف آئی اے حکام نے اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے وی آئی پیز کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1047286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش