QR CodeQR Code

خواجہ آصف نے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

میں مریم کے موقف کیساتھ ہوں، میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے، خواجہ آصف

18 Mar 2023 06:48

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اسکی منتیں کیں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا ہے، بیٹھ کر بات کر لیں، مگر یہ نہیں آیا، ہم یہ سب کیسے بھول جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات اس نے آئین توڑا، تب سے اب تک اس نے جو کچھ کیا، اس کے بعد اس کا کیا اعتبار رہ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھا تو ہم نے دو دو گھنٹے اس کا انتظار کیا، مگر یہ اپنی بات کرکے چلا جاتا تھا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے اس کی منتیں کیں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا ہے، بیٹھ کر بات کر لیں، مگر یہ نہیں آیا، ہم یہ سب کیسے بھول جائیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے تو منصب کا تقاضا ہے کہ انھوں نے بات چیت کی حمایت کی، مگر میں مریم کے موقف کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران عمران خان نے جو زبان بولی، ہر چار دن بعد اس کا بیانیہ بدل جاتا ہے، ایسے آدمی سے کیا بات کی جائے۔؟


خبر کا کوڈ: 1047288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047288/میں-مریم-کے-موقف-کیساتھ-ہوں-میرے-نزدیک-عمران-خان-کا-اعتبار-زیرو-ہے-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org