QR CodeQR Code

برطانیہ کیجانب سے روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم

18 Mar 2023 09:39

ہیگ میں قائم عدالت کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمے دار ٹھہرانے کے آئی سی سی کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جیمز کلیورلی نے کہا کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، یوکرین میں مبینہ مظالم کی تحقیقات جاری رہنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ہیگ میں قائم عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کیلئے ٹھوس وجوہات ہیں کہ پیوٹن ان جرائم کے ذمہ دار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047290/برطانیہ-کیجانب-سے-روسی-صدر-کے-وارنٹ-گرفتاری-کا-خیرمقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org