0
Saturday 18 Mar 2023 10:58

صدر آزادکشمیر سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کی ملاقات

صدر آزادکشمیر سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022ء پیش کی۔ اس موقع پر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کے اغراض و مقاصد اور جاری پراجیکٹس، کورسز اور منعقد کی جانے والی ورکشاپس پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ آزادکشمیر حکومت کے لیے ایک تھنک ٹینک کا بھی کام کرتا ہے۔ جبکہ ادارے کی رپورٹ ہر سال دسمبر میں شائع کی جاتی ہے اسی طرح ادارے میں ملکی و غیر ملکی وفود بھی دورے کرتے رہتے ہیں۔

اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی کاکرردگی کو سراہتے ہوئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) سید اختر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ ادارہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بیورو کریسی کی تربیت پر خصوصی توجہ دے کیونکہ بیوروکریسی کا حکومتی امور چلانے میں اہم کردار ہوتا ہے لہذا بیوروکریسی کی تربیت کے مراحل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں جس سے جہاں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی وہاں حکومتی امور میں بھی بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ اس سلسلہ میں ای گورننس (E-Governance) اور پیپر لیس آفس (Paperless Office) پر بھی کام کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے ادارے کو ہمکنار کر کے ادارے کے معیار کو عالمی معیار کے مطابق لانے میں مدد مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 1047295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش