اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے زمان پارک میں موجود کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آُپریشن کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے کینال روڈ کو مال روڈ انڈر پاس تک مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ ٹھنڈی سڑک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مال روڈ انڈر پاس پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ زمان پارک کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر پولیس افسران بھی زمان پارک پہنچ گئے ہیں جبکہ واٹر کینن اور دیگر چیزیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدم موجودگی میں زمان پارک میں موجود کارکنوں کو وہاں سے منتشر یا گرفتار کرنے کیلئے آپریشن کا پروگرام بنایا گیا ہے۔