0
Saturday 18 Mar 2023 12:43

یہ مجھے اسلام آباد میں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، عمران خان

یہ مجھے اسلام آباد میں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں داخل ہونے سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اسلام آباد میں گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے، میں راستے میں حادثے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا، اس حملے کا مقصد مجھے عدالت پیش کرنا نہیں تھا، بلکہ مجھے جیل میں ڈالنا تھا، میں جانتا ہوں یہ گرفتار کرلیں گے، اس کے باوجود میں عدالت کا احترام کرتے ہوئے پیش ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ بدنیتی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ان کا مقصد مجھے جیل میں ڈالنا ہے، یہ لندن پلان کا حصہ ہے، کہ عمران خان کو جیل میں ڈالو، تاکہ میں الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے  نقاب ہو گئے ہیں، ان کی نیت واضح ہو گئی ہے، انہوں نے ملک میں جنگل کا قانون نافذ کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش