QR CodeQR Code

لاہور،پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کی رہائشگاہ میں داخل ہوگئی

18 Mar 2023 13:03

لاہور پولیس نے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری گیٹ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہو گئی ہے، پولیس نے کرین کی مدد سے عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑا ہے۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم برسائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس نے ان کی عدم موجودگی میں دوبارہ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری گیٹ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہو گئی ہے، پولیس نے کرین کی مدد سے عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑا گیا۔ جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم برسائے جا رہے ہیں اور فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

زمان پارک میں آپریشن کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے، ڈیوس روڈ، نیا پل، گڑھی شاہو روڈ پر ٹریفک جام ہونے سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اندر سے فائرنگ کے بعد آپریشن کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے جبکہ اندر سے پتھراو کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047316/لاہور-پولیس-گیٹ-توڑ-کر-عمران-خان-کی-رہائشگاہ-میں-داخل-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org