0
Saturday 18 Mar 2023 13:33

وادی نیلم کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومتی نمائندے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، پیر مظہر سعید

وادی نیلم کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومتی نمائندے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے، پیر مظہر سعید
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن مولانا محمد پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے وادی نیلم کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے نیلم کو بھرپور حکومتی نمائندگی دی۔ نیلم کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومتی نمائندے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ حکومت آزادکشمیر نے 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کرائے جو میں سمجھتا ہوں حکومت کی تاریخ ساز کامیابی ہے۔ بلدیاتی منتخب نمائندے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اور شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب چئیرمین بلدیہ سید تجمل حسین کی استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے نیلم کی عوام کو مستفید کرنے کیلئے میرے سمیت سردار محمد اسرائیل قاضی، الحاج سردار گل خنداں اور میاں محمد شفیق جھاگوی کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں جو نیلم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم محنت کے ساتھ ان ذمہ داریوں کا ثمر عوام تک پہنچائیں۔انہوں نے نومنتخب چئیرمین بلدیہ سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، آٹھمقام بلدیہ حدود کی صفائی کیلئے عوام کے ساتھ مل کر آٹھمقام کو صاف ستھرا اور مثالی شہر بنا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں، تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو مثبت پیغام ملے۔

استقبالیہ تقریب میں سابق وزیر حکومت وائس چئیرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ آزادکشمیر الحاج سردار گل خنداں، ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود، صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع نیلم و سابق چئیرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ سید صداقت حسین شاہ، چئیرمین زکوة اشفاق پیر زادہ، چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے نومنتخب چئیرمین بلدیہ کو شاہکوٹ سے ریلی کی صورت میں بلدیہ آٹھمقام تک لایا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
خبر کا کوڈ : 1047325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش