QR CodeQR Code

پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو

زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہوکر علاقے کو کلیئر کیا، رانا ثناء اللہ

عمران خان فتنہ ہے، جو ملک میں فساد اور افراتفری چاہتا ہے

18 Mar 2023 14:57

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے غیر مسلح ہوکر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے، آپریشن کا مقصد شرپسند عناصر کو گرفتار کرنا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے کہ وہاں سے کیا کچھ ملا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں، پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی، عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افراتفری چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھراؤ ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے، آپریشن کا مقصد شرپسند عناصر کو گرفتار کرنا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے کہ وہاں سے کیا کچھ ملا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کو تیار نہ ہو، اس کا چہرہ واضح ہوگیا ہے، قوم کو ان کی شناخت کرنی چاہیئے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1047342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047342/زمان-پارک-نو-گو-ایریا-بنا-ہوا-تھا-پولیس-نے-غیر-مسلح-ہوکر-علاقے-کو-کلیئر-کیا-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org