0
Saturday 18 Mar 2023 16:30

فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر کیا ہوتا ہے، عطاء تارڑ

فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر کیا ہوتا ہے، عطاء تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ نون کے رہنماء عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نے اعتراف جرم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش