0
Saturday 18 Mar 2023 19:51

کراچی کا کوئی دوست نہیں ہے، ہمیں خود اس شہر کا دوست بننا پڑے گا، کامران ٹیسوری

کراچی کا کوئی دوست نہیں ہے، ہمیں خود اس شہر کا دوست بننا پڑے گا، کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کا کوئی دوست نہیں ہے، ہمیں خود اس شہر کا دوست بننا پڑے گا، معیشت کا حب ہوتے ہوئے اس شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ٹوٹے ہوئے دل کی طرح اس سڑکیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں، کراچی اور اس کا انفرا اسٹرکچر سو سال پیچھے چلا گیا ہے لیکن ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہے، اس شہر کے لئے جہاں جانا پڑا جائیں گے اور مجرموں کا شہر بنانے کے بجائے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برنس گارڈن میں موسمی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں اب کسی مافیا کو قدم نہیں جمانے دیں گے اور ان کے خلاف ڈٹ کر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس سمت جارہے ہیں، ہمیں کہاں لے جا کر چھوڑ دیا گیا ہے اور ایسی جگہ پر کھڑا کردیا گیا ہے کہ اگر ذرا سا پاؤں پھیلائیں تو سر ننگا ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مہنگائی نے سب کو لپیٹ میں لے لیا ہے، لوگ مہنگائی کا مقابلہ نہیں کرپارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش