0
Saturday 18 Mar 2023 20:35

نریندر مودی اپنے پسندیدہ دوست اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، عمران پرتاپ گڑھی

نریندر مودی اپنے پسندیدہ دوست اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، عمران پرتاپ گڑھی
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ دہلی کے گرودوارہ رکاب گنج روڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری، کانگریس کی قومی ترجمان سپریا شرینیت، نیشنل کوآرڈینیٹر اے آئی سی سی راجو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے مودی کومت کی پالیسیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آج ہمارے ملک کی حالت آزادی سے پہلے جیسی ہوگئی ہے یعنی موجودہ حالات میں نہ تو ہم اپنے حقوق کی آواز اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے حقوق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے شہری غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں، آج ہمارے ملک کی موجودہ حکومت آئین کو ختم کر رہی ہے، نہ آواز اٹھائی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی آزادی سے رہ سکتا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں پر جس طرح ای ڈی، سی بی آئی اور پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت ملک کی تہذیب، ثقافت، بھائی چارہ، سماجی ہم آہنگی کو تباہ کر رہی ہے اور ملک میں صرف اور صرف ہندو مسلم سیاست کی جا رہی ہے، ایسے وقت میں جب ملک تباہی کا شکار ہے، ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے عزیز دوست گوتم اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، سرکاری کمپنیوں اور بینکوں کا پیسہ گوتم اڈانی کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی اپوزیشن اس معاملے پر ایوان میں بحث چاہتی ہے تو یہ ہونی چاہیئے۔ اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے آئندہ انتخابات کے تعلق سے بھی اہم باتیں کہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش