QR CodeQR Code

ڈیجیٹل مردم شماری سے سندھ کے وجود کو خطرہ ہے، ڈاکٹر قادر مگسی

18 Mar 2023 20:51

ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ٹی پی نے کہا کہ سندھ کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں اور غیر مقامی افراد کو سندھ میں آباد کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، سندھ کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور وہ اپنے حقوق سے آشنا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری سے سندھ کے وجود کو خطرہ ہے، اس قسم کی ڈیجیٹل مردم شماری کو تسلیم نہیں کریں گے، حکمران مردم شماری میں سندھ کے عوام کو کم دکھا کر سندھی ٹوپی اور اجرک کی حاکمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر سندھ کے مقامی افراد کا حق ہے اور ڈیجیٹل مردم شماری سے ہمارے حقوق چھیننے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ ہمارے وسائل پر قبضہ کیا جاسکے۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کی عوام پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے جس میں روزگار، صحت، تعلیم سمیت بہت سے مسائل ہیں جو کہ حل طلب ہیں، سندھ کے خلاف مختلف سازشیں ہورہی ہیں اور غیر مقامی افراد کو سندھ میں آباد کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جب کہ سندھ دشمن منصوبے بھی بنائے جارہے ہیں جسے ہم کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے، سندھ کی عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور وہ اپنے حقوق سے آشنا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047386/ڈیجیٹل-مردم-شماری-سے-سندھ-کے-وجود-کو-خطرہ-ہے-ڈاکٹر-قادر-مگسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org