0
Saturday 18 Mar 2023 21:19

لینڈ ریفارمز بل پر عوام کو شدید تحفظات ہیں، مولانا عبد السمیع

لینڈ ریفارمز بل پر عوام کو شدید تحفظات ہیں، مولانا عبد السمیع
اسلام ٹائمز۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ کے حوالے سے عوام کو شدید تحفظات ہیں، عوام کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السمیع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے جماعت اسلامی جی بی کے زمہ داران، امراء اضلاع کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حاجی نعمت اللہ خان نائب امیر و سابق نگران وزیر جی بی، حواس خان نائب امیر جی بی، نظام الدین سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی جی بی، ذکریا احمد ایڈووکیٹ صدر الخدمت فاؤنڈیشن جی بی، مولانا تنویر حیدری امیر ضلع گلگت، کفایت الدین امیر ضلع استور، محمد ثالث امیر ضلع غذر، عبد الرحمن سابق امیر ضلع استور اور مقصود احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی صورت حال کا بھرپور جائزہ لیا گیا اور رمضان المبارک کی منصوبہ بندی کی گئی۔ 
 
اجلاس کے آخر میں امیر جی بی نے کہا کہ تمام جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں، جماعت اسلامی اس ملک کی واحد امید کی کرن ہے، جی بی حکومت اور وفاقی حکومت کی اقتدار کی رسہ کشی کی وجہ سے جی بی دیوالیہ ہو گیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ترقیاتی بجٹ پہ پابندی عائد کی ہے، یہ حکومت کی نااہلی ہے۔ گندم بحران، بجلی بحران سے عوام کو نجات دلانے کے بجائے حکومت زمان پارک کی چوکیداری میں مصروف ہے اور پی ڈی ایم پریس کانفرنس میں مصروف ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان بہت جلد عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔ عوامی ایشوز کے حل کے لیے گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1047397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش