QR CodeQR Code

ہنگو، علامہ حمید امامی کی کرکٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

18 Mar 2023 22:18

ایس یو سی خیبر پختونخوا نے میچ کے بعد کامیاب ہونے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیل کی طرف متوجہ رہنے اور منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کی صوبائی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ حمید حسین امامی نے کرکٹ ٹورنامنٹ رئیسان اور زھراء ٹاون رئیسان ہنگو کے درمیان میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے میچ کے بعد کامیاب ہونے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیل کی طرف متوجہ رہنے اور منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا، انہوں نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، نوجوانوں نے علامہ حمید امامی کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1047406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047406/ہنگو-علامہ-حمید-امامی-کی-کرکٹ-میچ-میں-بطور-مہمان-خصوصی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org