0
Saturday 18 Mar 2023 22:32

بلوچستان، بارش کے بعد سیلابی صورتحال، گاڑی بہہ جانے سے 8 افراد جانبحق

بلوچستان، بارش کے بعد سیلابی صورتحال، گاڑی بہہ جانے سے 8 افراد جانبحق
اسلام ٹائمز۔ بارشوں کے باعث پیدا ہونے سیلاب میں بلوچستان کے علاقے آواران میں ایک گاڑہ بہہ گئی۔ جس میں سوار خواتین و بچوں سمیت 8 افراد کی جان چلی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی سیلاب میں بہنے کے باعث آٹھ افراد جانبحق ہوئے۔ جن کی شناخت عزیز اللہ، منیر احمد، عائشہ بی بی، نور زادی، سیما بی بی، حبیبہ بی بی، مسیر احمد اور محسن کے نام سے ہوئی ہے۔ یسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے افراد کا تعلق سکندرآباد کے ضلع سوراب سے تھا اور وہ ایک شادی میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ مذکورہ افراد کی لاشیں سیلاب سے نکال کر انکے آبائی علاقہ منتقل کر دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1047409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش