0
Saturday 18 Mar 2023 22:58
ہم سب کا فرض ہے کہ مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں

محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں، شیخ رشید

الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی
محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو صورتحال بنی، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ زمان پارک، جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا، مہذب معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا نے دیکھا کس طرح پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات ثابت کریں گے کہ اس ملک میں امن ہوگا، ذمہ داران سے درخواست ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو ملک میں الیکشن کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 1047423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش