QR CodeQR Code

کوئٹہ، پی ٹی آئی بلوچستان کا احتجاج، وفاقی حکومت کیخلاف نعرے بازی

18 Mar 2023 23:31

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے حکم پر پیشی کیلئے روانہ ہوئے تو پنجاب کی فاشسٹ نگران حکومت نے لاہور زمان پارک پر ایسا دھاوا بول دیا، جیسے بارڈر پر دشمنوں پر حملہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیراہتمام لاہور زمان پارک پر حملے کے خلاف کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہداداران اور کارکنان نے موجودہ وفاقی حکومت اور پنجاب کے نگران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ٹائیرز جلائے گئے۔ مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئر قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جان دیں سکتے ہیں لیکن خان کو نہیں دیں سکتے۔ چیئرمین عمران خان اسلام آباد عدالت کے حکم پر جب پیشی کے لئے روانہ ہو گئے تو خان صاحب کی گھر والی گھر میں موجودہ تھی۔ پنجاب کی فاشسٹ نگران حکومت نے لاہور زمان پارک پر ایسا دھاوا بول دیا، جیسے بارڈر پر دشمنوں پر حملہ کیا جائے۔ چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور عمران خان کی حفاظت کی خاطر کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ و نااہل حکومت کے ناپاک عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ بلکہ ایسے واقعات سے ہمارے ارادے مزید پختہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھی عورتوں، بچوں اور بے گناہ کو نہیں مارہ جاتا، لیکن امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ اور حوس باختہ ہوکر ایسے مجرمانہ، غیر جمہوری، غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047424/کوئٹہ-پی-ٹی-آئی-بلوچستان-کا-احتجاج-وفاقی-حکومت-کیخلاف-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org