0
Saturday 18 Mar 2023 20:29
دن بدن عمران خان اور تحریک انصاف کی شہرت بڑھ رہی ہے

زمان پارک میں پولیس آپریشن مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہوا، چوہدری پرویز الہٰی

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن ہوگا اور ٹائم پر ہوگا، نون لیگ الیکشن ہار رہی ہے
زمان پارک میں پولیس آپریشن مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہوا، چوہدری پرویز الہٰی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ قوم کو اب جاگنا اور باہر آنا پڑے گا، زمان پارک میں سب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج زمان پارک کے اندر آئی جی کی سربراہی میں اودھم مچایا گیا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ ادھر بھی ہو رہا ہے، عمران خان کے کپڑے اور خواتین کے کپڑے بھی بکھرے پڑے ہیں، ذرا خیال نہیں کیا گیا گھر کا، چار دیواری کا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر ماں بہن نہیں ہے، جو یہ گھر میں گھس رہے ہیں، عدلیہ نے عمران خان کو انصاف دیا ہے، ان پر توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن ہوگا اور ٹائم پر ہوگا، نون لیگ الیکشن ہار رہی ہے، ان کو اپنی موت نظر آرہی ہے، یہ سب مریم نواز اور رانا ثنااللہ کر رہے ہیں، دن بدن عمران خان اور تحریک انصاف کی شہرت بڑھ رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1047425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش