QR CodeQR Code

دن بدن عمران خان اور تحریک انصاف کی شہرت بڑھ رہی ہے

زمان پارک میں پولیس آپریشن مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہوا، چوہدری پرویز الہٰی

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن ہوگا اور ٹائم پر ہوگا، نون لیگ الیکشن ہار رہی ہے

18 Mar 2023 20:29

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آج زمان پارک کے اندر آئی جی کی سربراہی میں اودھم مچایا گیا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ جو ہو رہا ہے، وہ ادھر بھی ہو رہا ہے، عمران خان کے کپڑے اور خواتین کے کپڑے بھی بکھرے پڑے ہیں، ذرا خیال نہیں کیا گیا گھر کا، چار دیواری کا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ قوم کو اب جاگنا اور باہر آنا پڑے گا، زمان پارک میں سب مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج زمان پارک کے اندر آئی جی کی سربراہی میں اودھم مچایا گیا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے، وہ ادھر بھی ہو رہا ہے، عمران خان کے کپڑے اور خواتین کے کپڑے بھی بکھرے پڑے ہیں، ذرا خیال نہیں کیا گیا گھر کا، چار دیواری کا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر ماں بہن نہیں ہے، جو یہ گھر میں گھس رہے ہیں، عدلیہ نے عمران خان کو انصاف دیا ہے، ان پر توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن ہوگا اور ٹائم پر ہوگا، نون لیگ الیکشن ہار رہی ہے، ان کو اپنی موت نظر آرہی ہے، یہ سب مریم نواز اور رانا ثنااللہ کر رہے ہیں، دن بدن عمران خان اور تحریک انصاف کی شہرت بڑھ رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1047425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047425/زمان-پارک-میں-پولیس-ا-پریشن-مریم-نواز-اور-رانا-ثناء-اللہ-کے-کہنے-پر-ہوا-چوہدری-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org