QR CodeQR Code

رمضان پیکج کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کی مفت فراہمی شروع

18 Mar 2023 23:51

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ ہر رجسٹرڈ صارف کو پہلی مرتبہ 10 کلو آٹے کا ایک تھیلا ملے گا اور 2 تھیلے 7 دن بعد ملیں گے۔ پورے مہینے کے لیے آٹے کے 3 تھیلے ملیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان پیکج کے تحت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی شروع ہوگئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ شعبان کی 25 تاریخ سے رمضان کی 25 تاریخ تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے 3 تھیلے ملیں گے۔ وزیراعظم  دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ ہر رجسٹرڈ صارف کو پہلی مرتبہ  10 کلو آٹے کا ایک تھیلا ملے گا اور 2 تھیلے 7 دن بعد ملیں گے۔ پورے مہینے کے لیے آٹے کے 3 تھیلے ملیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا  کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1047432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047432/رمضان-پیکج-کے-تحت-پنجاب-اور-خیبر-پختونخوا-میں-ا-ٹے-کی-مفت-فراہمی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org