QR CodeQR Code

فاشسٹ اور انتہاء پسند عمران نیازی بے نقاب ہوگیا، شہباز شریف

18 Mar 2023 19:51

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا، جتھوں کی قیادت کرکے عدلیہ کو خوف زدہ کرنا۔ عمران خان نے یہ سبق بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شک ہو تو دیکھ لے کہ عمران نیازی کی گذشتہ چند دنوں کی حرکات نے اس کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کر دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے سے، عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک، اس نے آر ایس ایس کی پیروی کا ثبوت دیا۔


خبر کا کوڈ: 1047434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047434/فاشسٹ-اور-انتہاء-پسند-عمران-نیازی-بے-نقاب-ہوگیا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org