QR CodeQR Code

ریاست کو بتانا پڑیگا کہ کیوں اپنے لوگوں کیخلاف دہشتگردی کر رہی ہے، شیریں مزاری

18 Mar 2023 23:30

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کی مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف نے لانگ رینج میزائل بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اسٹیٹ سکیورٹی خراب کر رہے ہیں، ملکی معیشت تباہی پر ہے، یہ مزید تباہی کے معاہدے کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ریاست بتائے کہ کیوں دہشت گردی کر رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ ریاست کو بتانا پڑے گا کہ کیوں اپنے لوگوں کے خلاف دہشت گردی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک لندن پلان ہے، دوسری طرف مریم کو اقتدار میں لانے کی اسکیم ہے۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کس حیثیت میں عمران خان کی گرفتاری کی بات کرتی ہیں، پوچھتی ہوں کہ مریم بی بی بتاؤ تم کون ہوتی ہو یہ بات کرنی والی؟
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف نے لانگ رینج میزائل بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اسٹیٹ سکیورٹی خراب کر رہے ہیں، ملکی معیشت تباہی پر ہے، یہ مزید تباہی کے معاہدے کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047438/ریاست-کو-بتانا-پڑیگا-کہ-کیوں-اپنے-لوگوں-کیخلاف-دہشتگردی-کر-رہی-ہے-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org