0
Sunday 19 Mar 2023 01:26

کرم، علیزئی ہسپتال میں پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹروں اور ملازمین کی ہڑتال

کرم، علیزئی ہسپتال میں پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹروں اور ملازمین کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علیزئی ہسپتال میں پانچ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ڈاکٹروں سمیت 52 ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علیزئی تحصیل ہسپتال کیٹگری ڈی کو گذشتہ سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹی سی پی نامی ادارے کے حوالے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ہسپتال میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور نرسنگ عملے سمیت 52 افراد کا عملہ تعینات ہوا تھا مگر ملازمین کو صرف تین ماہ کی تنخواہیں دی گئی اور پانچ ماہ سے تنخواہیں بند ہیں، جس کے خلاف عملے نے احتجاجاً ہڑتال شروع کر دی ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے اور بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسئلے کے حل کے لیے اسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عجم خان آفریدی علیزئی ہسپتال پہنچ گئے اور ہسپتال ملازمین کے تحفظات دور کرنے کے لیے ملازمین سے مذاکرات کئے۔
خبر کا کوڈ : 1047442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش