QR CodeQR Code

عمران خان شرم آئی؟

عمران خان، جھوٹے ڈرامے بند کرو اور قانون کا سامنا کرو، بزدل انسان، مریم نواز

19 Mar 2023 02:15

سوشل میڈیا ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان شرم آئی۔؟ میں تو نہتی تھی، اپنے کمرے میں سو رہی تھی، جب تم نے وہاں دھاوا بولا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان شرم آئی۔؟ میں تو نہتی تھی، اپنے کمرے میں سو رہی تھی، جب تم نے وہاں دھاوا بولا۔ رہنماء مسلم لیگ نون نے کہا کہ تمہارے گھر سے تو دہشت گرد اور ہتھیار برآمد ہوئے، جس کے مناظر آج پوری قوم نے میڈیا پر لائیو دیکھے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان، جھوٹے ڈرامے بند کرو اور قانون کا سامنا کرو، بزدل انسان، تم آج بھی گرفتاری کے خوف سے عدالت کے دروازے سے فرار ہوگئے۔
 


خبر کا کوڈ: 1047460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047460/عمران-خان-جھوٹے-ڈرامے-بند-کرو-اور-قانون-کا-سامنا-بزدل-انسان-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org