QR CodeQR Code

مزار میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی

ایران میں شاہ چراغ مزار پر حملے کے 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

19 Mar 2023 03:09

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چراغ مزار حملے کے 2 مجرموں کو سزائے موت جبکہ دیگر 3 کو 5 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں مزار پر حملے کے 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی جبکہ دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ چراغ مزار حملے کے دیگر 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایران کے شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار میں فائرنگ سے 15 افراد شہید ہوئے تھے۔ شاہ چراغ مزار میں فائرنگ کا واقعہ گذشتہ برس اکتوبر میں پیش آیا تھا، مزار میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1047467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047467/ایران-میں-شاہ-چراغ-مزار-پر-حملے-کے-2-مجرموں-کو-سزائے-موت-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org