QR CodeQR Code

ہمارے لوگ احتجاج کیلئے واپس آئیں گے

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتاری کا خدشہ، کارکنوں کو احتجاج کی کال دیدی

19 Mar 2023 04:28

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک بدعنوان اور سیاسی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے غیر قانونی لیکس میں اشارہ ملا ہے کہ معروف ریپبلکن امیدوار اور سابق امریکی صدر کو اگلے ہفتے منگل کو گرفتار کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے اپنی گرفتاری کا شبہ ظاہر کر دیا، گرفتاری کی صورت میں کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک بدعنوان اور سیاسی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے غیر قانونی لیکس میں اشارہ ملا ہے کہ معروف ریپبلکن امیدوار اور سابق امریکی صدر کو اگلے ہفتے منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ احتجاج کے لیے واپس آئیں گے، ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی ممکنہ گرفتاری کن الزامات کے تحت ہوگی۔ واضح رہے کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کا دفتر 2016ء کی انتخابی مہم میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے فلم اسٹار اسٹورمی ڈینئلز کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047468/سابق-صدر-ڈونلڈ-ٹرمپ-کو-گرفتاری-کا-خدشہ-کارکنوں-احتجاج-کی-کال-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org