0
Sunday 19 Mar 2023 04:33
تحریک کا کامیاب ہونا مشکل

متنازع پنشن اصلاحات بل پر فرانسیسی صدر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا

متنازع پنشن اصلاحات کیخلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان
متنازع پنشن اصلاحات بل پر فرانسیسی صدر کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان زیریں میں بحث کے بغیر ہی متنازع پنشن اصلاحات بل لاگو کرنے کے نتیجے میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد پیش کی گئی ہے۔ فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے ذریعے متنازع پنشن اصلاحات کا بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ فرانسیسی حزب اختلاف نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرواتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے عمر 62 سے 64 سال کرنے والا متنازع قانون منسوخ کر دیا جائے گا۔

آزاد امیدواروں اور بائیں بازو کی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے قانون ساز رکن اسمبلی برٹرینڈ پانچیر نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ ہی ہمیں اس سیاسی بحران سے نکال پائے گا۔ واضح رہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب ہونے کیلئے اپوزیشن کے دائیں بازو کے ری پبلکنز کے نصف سے زائد اراکین کی حمایت درکار ہوگی، جس کی وجہ سے تحریک کا کامیاب ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز فرانس میں متنازع پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے اور پیرس میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ فرانسیسی یونین اور یونین فرنٹ نے متنازع پنشن اصلاحات کیخلاف 23 مارچ کو ہڑتال اور مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر میکرون اپریل 2022ء میں پنشن کی ان اصلاحات کو دوبارہ متعارف کرانے کا وعدہ کرکے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1047469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش