0
Sunday 19 Mar 2023 07:43

قابض صیہونی حکومت ماہ رمضان سے خوفزدہ یے، حماس

قابض صیہونی حکومت ماہ رمضان سے خوفزدہ یے، حماس
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "محمد حمادہ" نے کہا ہے کہ صیہونی رژیم ماہ رمضان اور کشیدگی میں اضافے سے خوفزدہ ہے۔ محمد حمادہ نے کہا کہ اسرائیل ماہ رمضان کی تمام مناسبتوں سے وحشت زدہ ہے، اسی لئے یہ رژیم قدس کو ایک فوجی اڈے میں تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسجد اقصیٰ اور قدس کے خلاف مذہبی جارحیت بڑھا رہی ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ محلہ "مغاربہ" اور دیوار "براق" اسرائیل کے لئے خطرناک ترین علاقہ ہے۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی عوام صیہونی حکومت کو مسجد اقصیٰ پر حملے کی اجازت نہیں دے گی۔ مسجد اقصیٰ پر جارحیت، آگ کی چنگاری ہے، جو کسی وقت بھی بھڑک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رژیم یہودی کالونیوں میں اضافے کی خاطر بیت المقدس پر قبضے کو وسعت دے رہی ہے۔ مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ جارحیت کی ذمے داری اسرائیل پر ہے۔

محمد حمادہ نے کہا کہ اسرائیل اگر یہ سوچتا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر جارحیت کا کوئی رسپانس نہیں آئے گا تو وہ فریب میں ہے۔ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ہمارا ملی اتحاد صیہونی منصوبوں کو ناکام بنا دے گا۔ دوسری جانب فلسطینی محمکہ صحت نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 88 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان شہید ہونے والوں میں 17 بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ سب سے زیادہ قتل عام جنین میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں 35 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس وقت مقبوضہ سرزمین بالخصوص مغربی کنارے کی صورتحال خاصی تشویشناک ہے۔ فلسطینی مزاحمت کار ہر ممکن وسیلے سے صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دیتے رہتے ہیں۔ جس سے غاصب صیہونیوں کے لئے حالات خاصے پریشان کن دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل صیہونی فورسز صرف غزہ میں فلسطینیوں سے برسر پیکار تھیں، لیکن مغربی کنارے میں فلسطینی جوانوں کے مسلح ہونے کے بعد یہ علاقہ بھی بزدل صیہونیوں کے لئے غیر محفوظ ہوچکا اور غاصب صیہونیوں سے ان کی نیند چھین چکا پے۔
خبر کا کوڈ : 1047481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش