QR CodeQR Code

ایک عالم دین کی گرفتاری عالم تشیع کیلئے بے آبروئی کا سبب ہے، مولانا سید شمیم الحسن

19 Mar 2023 19:02

عمید جامعہ جوادیہ نے مومنین بہار کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مظفرپور کے مومنین سے گزارش کرتے ہیں باہمی اتحاد اور امن کی فضا قائم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ عمید جامعہ علمیہ جوادیہ بنارس مولانا سید شمیم الحسن نے حکومت بہار سے مولانا شبیب کا ظم کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل مظفرپور بہار میں رونما ہونے والے نامناسب واقعے سے دلی صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عالم دین کی گرفتاری عالم تشیع کے لئے زبردست بے آبروئی کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بہار کے اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اعلی افسران سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ مولانا شبیب کاظم کی رہائی کے لئے جلد اقدامات کرے تاکہ یہ عالم تشیع کے لئے دلی تسکین کا باعث بنے۔ عمید جامعہ جوادیہ نے مومنین بہار کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مظفرپور کے مومنین سے گزارش کرتے ہیں باہمی اتحاد اور امن کی فضا قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شبیب کاظم ایک عالم دین ہیں لہذا اپنے لہجے اور نہج گفتگو پر توجہ دیں اور "و جادلھم بالتی ھی احسن" پر عمل کریں۔


خبر کا کوڈ: 1047487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047487/ایک-عالم-دین-کی-گرفتاری-تشیع-کیلئے-بے-آبروئی-کا-سبب-ہے-مولانا-سید-شمیم-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org