0
Sunday 19 Mar 2023 09:17

لاہور، زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس وین پر حملہ، اہلکار بھاگ گئے

لاہور، زمان پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس وین پر حملہ، اہلکار بھاگ گئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔ مشتعل کارکنوں نے پولیس وین کی لائٹیں اور سکرین توڑ کر گاڑی کو نہر میں پھینک دیا۔ مشتعل مظاہرین کے ہتھے چڑھنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی کینال روڈ سے گزر رہی تھی۔ گاڑی کو زمان پارک کے سامنے پہنچنے پر ڈنڈا بردار فورس نے روک لیا۔ حملہ ہونے پر ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس نے زمان پارک کو پھر سے نوگو ایریا بنا دیا ہے۔ چند گھنٹوں کے دوران پولیس کی ٹیموں پر حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ادھر حکومتِ پنجاب نے ایلیٹ فورس کی ٹیم اور ان کی گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کینال روڈ، زمان پارک میں ایلیٹ فورس کی ٹیم اور ان کی گاڑی پر حملہ کرنیوالے ان تمام شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1047489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش