QR CodeQR Code

لاہور پولیس کے حکام نے اہلکاروں سے زمان پارک سے گزرنے سے روک دیا

19 Mar 2023 11:24

اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے اہلکاروں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے کیلئے روٹ بدل لیا جائے، مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانیوالا سٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرے۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ باوردی اہلکار ہرگز زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات کے بعد لاہور پولیس نے حفاظتی اقدامات کر لئے ہیں۔ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے اہلکاروں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے کیلئے روٹ بدل لیا جائے، مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانیوالا سٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرے۔ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ باوردی اہلکار ہرگز زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن اب تک ایلیٹ فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گاڑیاں تباہ کر چکے ہیں جبکہ ڈیوٹی سے واپس جاتے پولیس اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے رات گئے ایلیٹ فورس کی گاڑی توڑ کر نہر میں پھینک دی تھی جبکہ اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائی تھیں۔ پولیس نے گزشتہ روز عمران خان کی عدم موجودگی میں زمان پارک میں آپریشن کیا تھا اور 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ دیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 1047502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047502/لاہور-پولیس-کے-حکام-نے-اہلکاروں-سے-زمان-پارک-گزرنے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org