0
Sunday 19 Mar 2023 11:49

مسلم کانفرنس کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئی ہیں، سردار عتیق

مسلم کانفرنس کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئی ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے اپنے نظریے پر پہرہ دیکر اقتدار کی قربانی دی ہے گزشتہ الیکشن میں ہماری آٹھ سے دس سیٹیں کنفرم تھی مگر ہم نے گلگت کو صوبہ بنانے کی مخالفت کی ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بات کی جس پر مسلم کانفرنس کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ڈی جی راجہ محمد ارشاد کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق احمدخان نے مزید کہا کہ کارکنان مسلم کانفرنس نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا ہے جماعتیں مضبوط کرنی ہوتی تو آج اقتدار میں ہوتے مگر ریاست کی وحدت باقی نہ رہتی، مسلم کانفرنس ریاست کی پہرہ دار ہے مسلم کانفرنس کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوئی ہیں مگر ہماری قیادت نے کبھی ریاست کی وحدت کو پس پشت نہیں ڈالا۔ نو منتخب ممبران آپس میں تال میل رکھیں رواداری بھائی چارہ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

راجہ ارشاد خان کی شمولیت پر ان کو مبارک باد دیتا ہوں وہ ایک بااثر شخص ہیں ان کا گھرانہ روادارانہ سیاست کا قائل رہا ہے۔ ان کی صلاحیتوں سے مسلم کانفرنس بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔ اس موقع پر سابق ڈی جی راجہ محمد ارشاد خان نے صدر مسلم کانفرنس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں مسلم کانفرنس میں شمولیت پر فخر محسوس کرتا ہوں یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ اپنا جاندار موقف اپناتی رہی ہے۔ مسلم کانفرنس کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائوں گا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں تمام کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مسلم کانفرنس دوبارہ ایک مضبوط قوت بن کر ابھرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1047504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش