QR CodeQR Code

شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

19 Mar 2023 11:55

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی جانب فائر کیا جسے پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائر کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی تصدیق غیر ملکی میڈیا نے بھی کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر کی جانب فائر کیا جسے پیانگ یانگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائر کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ میزائل فائر ہوتے ہوئے دیکھا۔ رپورٹس کے میڈیا کے مطابق اس ممنوعہ میزائل تجربے کی جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کے جاپان کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے ٹوکیو روانہ ہونے سے چند گھنٹے پہلے میزائل تجربہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1047505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047505/شمالی-کوریا-کا-ایک-اور-بیلسٹک-میزائل-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org