QR CodeQR Code

پولیس ریوائزڈ نیشنل ایکشن پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے، ڈی آئی جی مظفرآباد

19 Mar 2023 12:56

میٹنگ میں ریجن مظفرآباد کے تینوں اضلاع مظفرآباد، نیلم ویلی اور جہلم ویلی کے پولیس آفیسران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد عرفان مسعود کشفی نے کہا ہے کہ پولیس ریوائزڈ نیشنل ایکشن پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مظفرآباد نے ریجن آفس میں منعقدہ کرائم ریویو میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں ریجن مظفرآباد کے تینوں اضلاع مظفرآباد، نیلم ویلی اور جہلم ویلی کے پولیس آفیسران نے شرکت کی۔ تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے کرائم، لاء اینڈ آرڈر، نیشنل ایکشن پلان، فارنرز سکیورٹی اور آئی ٹی پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی مظفرآباد نے ریجن مظفرآباد کی مجموعی امن و عامہ کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی مظفرآباد نے تینوں اضلاع کے پولیس آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ڈرگ ڈیلرز کے خلاف خصوصی مہم کے ذریعے گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے۔ منشیات کی لعنت سے سوسائٹی کو بچانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔اشتہاری، مفروران ملزمان کی گرفتاری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیشہ وارانہ انداز میں بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ امن کمیٹیوں اور Neighbour Hood واچ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1047508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047508/پولیس-ریوائزڈ-نیشنل-ایکشن-پر-مکمل-عملدرا-مد-کو-یقینی-بنائے-ڈی-آئی-جی-مظفرآباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org